حیدرآباد۔22۔فروری(اعتماد نیوز)سیاسی قائدین انتخابات قریب آتے ہی عوام کی
توجہ حاصل کرنے کے لئے کیا کیا نہیں کرتے۔ بی جے پی کے وزارت عظمی کے
امیدوار نریندر مودی کی جانب سے غریب عوام کو اپنے جال میں پھانسنے کے لئے
جہاں بی جے پی نے چائے پہ چرچا کے نام سے معصوم عوام کو اپنے چھانسے میں
ڈالبنے کی کوشش کی گئی تو اب اتر پردیش کے گھورکھپور کانگریس کمیٹی نے
اسکے جواب
میں ‘‘راہول ملک ‘‘ کا آغاز کیا۔ جسکے تحت اس علاقہ کے 19مواضعات
میں اس دودھ کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ گھورکھپور کانگریس کمیٹی کے انچارج
سعید جمال کے مطابق روزانہ 50 lلیٹر دودھ کو سربراہ کیا جا رہا ہے۔ اور ہر
علاقہ میں جہاں دودہ تقسیم کیا جا رہا ہے وہاں ایک نعرہ کو فروغ دیا جا رہا
ہے۔ جوکہ ‘‘‘زہریلی چائے نہیں ‘ میٹھا دودھ پئینگے۔ دیش کے نوجوانوں کو
پہلوان بنائینگے۔‘‘‘